ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار: جے ڈی یو کے رکن اسمبلی محمد شرف الدین پر حملہ، آٹھ گرفتار

بہار: جے ڈی یو کے رکن اسمبلی محمد شرف الدین پر حملہ، آٹھ گرفتار

Sat, 19 Sep 2020 21:02:51    S.O. News Service

شیوہر،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار کے ضلع شیوہر کے پیپراہی تھانہ علاقے میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم ایل اے محمد شرف الدین پر حملے کے معاملے میں پولیس نے آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

شیوہر (صدر) سب ڈویژنل پولیس آفیسر راکیش کمار نے ہفتے کے روز یہاں بتایا کہ ایم ایل اے محمد شرف الدین جمعہ کی رات سودھا گاؤں کے رہائشی محمد ارشاد کے گھر کھانا کھانے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ کچھ لوگوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔ رکن اسمبلی کے ڈرائیور کی مہارت سے رکن اسمبلی بال بال بچ گئے، حالانکہ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

کمار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ، جے ڈی یو ایم ایل اے نے مقامی تھانہ میں 25 معلوم اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ پولیس نے اس معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے میں ملوث دیگر تمام ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


Share: